لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال اور اوکاڑہ میں ضلعی انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب کرلی گئی۔
رپورٹس کے مطابق سول انتظامیہ کی امداد اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے فوج طلب کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس پہلے ہی فرنٹ لائن پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
پنجاب کے 6 اضلاع میں ضلعی انتظامیہ نے فوج کی فوری تعیناتی کی درخواست کی تھی، بروقت فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی امداد اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج کی تعیناتی کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔ 6 اضلاع میں فوجی دستوں کی تعداد ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے طے ہوگی۔
سیلابی علاقوں میں ضرورت کے مطابق آرمی ایوی ایشن اور دیگر وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے۔