وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ پبلک سرونٹس اہم خدمات انجام دیتے ہیں، بہتر نظم و نسق کے لیے درست اور بروقت فیصلہ سازی کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی نظم و نسق چلانے میں پبلک سرونٹس کا اہم کردار ہوتا ہے، ہماری معاشی سمت درست ہے، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں، انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈز کے ذریعے داخل ہو رہے ہیں۔