• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو کاؤنٹیز کا رابطہ، بابر اعظم نے پیشکش قبول نہیں کی، ذرائع


بابراعظم : فوٹو فائل
بابراعظم : فوٹو فائل 

کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیلنے کیلئے دو کاؤنٹیز نے کرکٹر بابر اعظم سے رابطہ کیا ہے، تاہم انہوں نے چند وجوہات کے باعث پیشکش قبول نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو کاؤنٹی چیمپئن شپ کے بقیہ میچز کھیلنے کی پیشکش کی گئی، کرکٹر بابر اعظم نے چند وجوہات کے باعث پیشکش قبول نہیں کی۔

چند میچز کے عوض بابر اعظم کا سالانہ دو لیگز کیلئے این او سی کوٹہ مکمل ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم بِگ بیش کے ساتھ کسی اور لیگ کے مکمل میچز کھیلنے کے خواہشمند ہیں، کرکٹر بابر اعظم کا دیگر لیگز سے بھی رابطہ ہو رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید