• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 ہزار فٹ کی بلندی پر بیٹس کی گونج، خاتون ڈی جے نے تاریخ رقم کردی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارت کی ڈی جے ٹرپس نے آسمان کو اپنا اسٹیج بنا کر نئی تاریخ رقم کردی، وہ دنیا کی پہلی خاتون ڈی جے بن گئیں جنہوں نے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے لائیو میوزک پرفارمنس دی۔

جہاں اکثر ڈی جیز بڑے اسٹیج، کلبز اور میوزک فیسٹیولز پر پرفارم کرنے کا خواب دیکھتے ہیں، وہیں ڈی جے ٹرپس نے اپنی بیٹس اور میوزک کو زمین سے آسمان تک پہنچا دیا، ہوا کے جھونکوں اور پہاڑوں کی گونج کے ساتھ انہوں نے آسمان کو ڈانس فلور میں بدل دیا۔

یہ صرف ایک اسٹنٹ نہیں بلکہ ہمت اور جدت کی علامت تھی، ٹرپس نے کہا کہ موسیقی کی کوئی حد نہیں ہوتی اور  یہ انوکھی پرفارمنس اسی عقیدے کی عملی مثال ہے، خطرناک موسم، ہوا کے اور ذہنی دباؤ کے باوجود میں نے خوف کی بجائے جرات کا انتخاب کیا۔

ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مداحوں نے تعریفوں کے ڈھیر لگادیے۔

ایک صارف نے لکھا واحد ڈی جے جس نے واقعی پارٹی کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا، دوسرے نے کہا یہ تو کمال ہے، کسی نے اسے لیجنڈری کہا تو کسی نے تبصرہ کیا کہ اس سے بہتر اور کیا ہوسکتا ہے؟

دلچسپ و عجیب سے مزید