• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: آن لائن منگوائے گئے سینڈوچ میں پلاسٹک کا دستانہ نکل آیا

تصویر:بھارتی میڈیا
تصویر:بھارتی میڈیا

اگر آپ بھی کھانے کے شوقین ہیں اور آن لائن فوڈ آڈر کرتے رہتے ہیں تو اب ہوشیار اور خبردار  ہوجائیں کہ کہیں آپ کے کھانے میں سے بھی کچھ نہ نکل آئے جیسے بھارتی شہر نوئیڈا میں ایک صارف کے آن لائن فوڈ ڈیلیوری ایپ کے ذریعے منگوائے گئے سینڈوچ میں سے پلاسٹک کا دستانہ نکل آیا۔

صارف ستیش سراوگی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر تصویر شیئر کی جس میں واضح طور پر سینڈوچ سلائسز کے درمیان ایک ڈسپوزیبل پلاسٹک کا دستانہ موجود ہے۔

ستیش نے اپنے آرڈر کا اسکرین شاٹ بھی ساتھ پوسٹ کیا اور لکھا کہ میں نے سینڈوچ آرڈر کیا اور اس کے اندر دستانہ ملا! یہ ناقابلِ قبول اور سنگین مسئلہ ہے، براہِ کرم فوراً تحقیقات کریں۔

یہ سینڈوچ دہلی این سی آر کی مشہور فوڈ چین سے آرڈر کیا گیا تھا، صارف نے بروکلی، کارن اینڈ بیسل پیسٹو سینڈوچ اور اسموکڈ کاٹیج چیز اینڈ پیپر سینڈوچ منگوایا تھا۔

واقعے کے بعد آن لائن فوڈ ڈیلیوری ایپ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے معذرت کی اور کہا کہ براہِ کرم ہمیں کچھ وقت دیں تاکہ ہم اس معاملے کو ریستوران کے ساتھ اٹھا سکیں۔

دوسری جانب فوڈ چین نے بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اپنی کوالٹی ایشورنس ٹیم کے ساتھ فوری تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پوسٹ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنگین صفائی کا مسئلہ ہے اور اس پر فوری ایکشن لیا جانا چاہیے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید