• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئس کریم سے چھپکلی نکل آئی، 7 سالہ بچے کی حالت بگڑ گئی

----تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
----تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کے شہر لودھیانہ میں ایک انتہائی چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں 7 سالہ بچے کی آئس کریم میں سے چھپکلی نکل آئی۔

 یہ واقعہ ناصرف بچے بلکہ اہلِ خانہ کےلیے بھی خوفناک تجربہ ثابت ہوا، بچے کی دادی نے اسٹریٹ وینڈر سے 2 آئس کریمز خریدیں تاکہ اپنے پوتے کو آئسکریم کا لطف دے سکیں، لیکن جیسے ہی بچہ آئس کریم کھانے لگا، اس کے اندر سے اچانک مردہ چھپکلی نکل آئی۔

آئس کریم کا کچھ حصہ کھانے کے بعد بچے کی طبیعت بگڑ گئی، جس پر اسے فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد فراہم کی اور بچے کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دادی بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں اور آئس کریم بیچنے والے پر شدید برہمی کا اظہار کر رہی ہیں، خاتون نے سوال کیا کہ وہ اتنی غیر ذمہ داری سے بچوں کو کیا کھلا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وینڈر نے الزامات ماننے سے انکار کیا اور واقعے کے بعد بھی آئس کریم بیچنا جاری رکھا، بچے کی دادی نے فوراً آس پاس کے لوگوں کو بھی جمع کر لیا اور معاملہ مقامی صحت حکام تک پہنچایا گیا۔

معاملہ مقامی انتظامیہ تک پہنچا تو ضلع کی چیف ہیلتھ آفیسر نے نوٹس لیا اور اس آئس کریم فیکٹری کی تحقیقات کا عندیہ دیا جہاں سے یہ آئس کریم تیار ہوئی تھی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید