• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکش میں انوکھے ڈائنوسار کا فوسل دریافت

تصویر:بین الاقوامی میڈیا
تصویر:بین الاقوامی میڈیا

مراکش سے انوکھے ڈائنو سار کی نئی نسل کا اب تک کا قدیم ترین فوسل دریافت کر لیا گیا۔

مراکش کے اطلس پہاڑوں سے دریافت ہونے والے ایک ڈائنوسار کے فوسل نے ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے، تقریباً 16 کروڑ 50 لاکھ سال پہلے کے دور (جیوراسک پیریڈ) سے تعلق رکھنے والے اس ڈائنوسار کو اسپیکومیلس (Spicomellus) کا نام دیا گیا ہے۔

یہ ڈائنوسار تقریباً 13 فٹ لمبا اور ایک سے دو ٹن وزنی تھا اور مشہور اینکائلوسار گروپ سے تعلق رکھتا تھا۔

 برطانیہ کی یونیورسٹی آف برمنگھم کے ماہر رکچرڈ بٹلر کے مطابق اسپیکومیلس کی آرمر نہایت عجیب اور حیران کن ہے، ایسی کہ دنیا میں کسی اور جانور میں کبھی نہیں دیکھی گئی، اس جسم پر ایک میٹر تک لمبے نوکیلے کانٹے نکلے ہوئے تھے۔

2022ء اور 2023ء میں ملنے والے فوسلز سے اس ڈائنوسار کے جسم کے بڑے حصے کی ساخت سامنے آئی، اگرچہ اس کا سر ابھی تک دریافت نہیں ہوا۔ باقیات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی کمر پر چھوٹے کانٹے تھے۔

اینکائلوسار ڈائنوسار کروڑوں سال تک سب سے کامیاب سبزی خور ڈائنوسارز میں شمار ہوتے تھے اور اسٹیگوسار فیملی سے تھے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید