وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق صدر اردوان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے حالیہ سیلاب پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترک صدر نے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ہونے والے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر اظہارِ یکجہتی بھی کیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ امدادی کارروائیوں کے حوالے سے ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں مدد کی پیشکش پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹیلی فون کال پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط، گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔