• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ آزادی نیشنل رینکنگ ٹینس، مینز سنگلز کا ٹائٹل مزمل مرتضیٰ نے جیت لیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد میں ہونے والے یومِ آزادی نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کا ٹائٹل مزمل مرتضیٰ نے جیت لیا۔ ویمن سنگلز کا فائنل اشنا سہیل کے نام رہا۔

ایونٹ کے اختتام پر سیکریٹری آئی پی سی محی الدین احمد وانی نے انعامات تقسیم کیے۔

یومِ آزادیٔ پاکستان کے سلسلے میں کھیلے جانے والے نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے فائنل میں تجربہ کار عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ مدِمقابل تھے۔

پہلے سیٹ کا اسکور ٹائی بریکر پر 7-6 رہا لیکن دوسرے سیٹ کے آغاز پر ملک کے نامور ٹینس پلیئر عقیل خان ریٹائر ہو گئے اور ٹائٹل مزمل مرتضیٰ کے نام رہا۔

ویمن سنگلز کے فائنل میں اشنا سہیل کامیاب رہیں جنہوں نے شیزا ساجد کو 2 سیٹ کے مقابلے میں زیر کیا۔

مینز ڈبلز کا ٹائٹل اعصام الحق اور عقیل خان کی جوڑی نے جیتا۔

بوائز انڈر 18 حمزہ رومن، گرلز انڈر 18 زنايشہ نور، بوائز انڈر 14 رذیق سلطان، گرلز انڈر 14 بسمال ضیاء، بوائز انڈر 12 محمد ایان اور گرلز انڈر 12 خدیجہ خلیل کے نام رہے۔

اس موقع پر سیکریٹری آئی پی سی محی الدین احمد وانی مہمانِ خصوصی تھے، سیکریٹری جنرل پی ٹی ایف کرنل ضیاء الدین طفیل نے انعامات تقسیم کیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید