تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
یہ میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان ٹیم مسلسل 15 ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے بغیر میدان میں اترے گی۔
اس سیریز میں تیسری ٹیم مزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ 3 سیریز میں بہترین کھیل پیش کیا ہے۔