• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ: پاک افغان شائقین کیلئے الگ انکلوژر اور علیحدہ راستے مقرر

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے شائقین کیلئے الگ انکلوژر اور آنے جانے کے علیحدہ راستے مقرر کیے گئے ہیں۔

شارجہ اسٹیڈیم میں آج سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہوگا، پہلے میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

میچ کےلیے دونوں ٹیموں کے شائقین کےلیے علیحدہ علیحدہ راستے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کے شائقین کےلیے ٹکٹس کے رنگ بھی الگ الگ ہیں۔ 

افغان شائقین کو نیلے رنگ کا ٹکٹ ملنے لگا جبکہ پاکستان شائقین کو ہرے رنگ کا ٹکٹ ملے گا۔ پاک افغان شائقین کیلئے الگ الگ اسٹینڈز ہوں گے جبکہ الگ الگ پویلینز ہوں گے۔

شارجہ کے میدان میں پاکستان اور افغانستان کے شائقین کو سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔

شارجہ اسٹیڈیم کی پچز بلے بازوں اور بولرز دونوں کیلئے چیلنج ہیں۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ 2025 کی تیاریاں بھی مکمل ہوچکی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید