ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان جاری ہے، آج فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 1200روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 943روپے بڑھ کر 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 411 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔