سکھر(بیورو رپورٹ)روہڑی کے علاقے نیویارڈ کے رہائشی مہتم برادری کے افراد نے اے ایس پی کی زیادتیوں کے خلاف ایس ایس پی آفس سکھرکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ مظاہرین اے ایس پی کی ذیادتیوں کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرے کی قیادت محمد علی ، مسمات پری، جاوید علی ودیگر نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ دو روز قبل اے ایس پی سکھر نے ہمارے گھروں پر چھاپے مارکر تین نوجوانوں کو گرفتار کر کے لے گئے تھے جن میں سے دو کو رہا کردیا گیا جبکہ ایک نوجوان وریام مہتم پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھیج دیا ہے۔ انہوں نے اپیل ہے کہ اے ایس پی کی ذیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور نوجوان کو رہا کر کے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔