سیلاب ……
میں نے اپنی گائے کی رسی کھولی تو وہ حیران ہوئی۔
سیلاب آرہا ہے اور میں یہاں سے دور جارہا ہوں، میں نے اسے بتایا۔
مجھے بھی ساتھ لے چلو، اس نے درخواست کی۔
میرے پاس ٹرک نہیں ہے، میں نے بے بسی ظاہر کی۔
چوہدری کی اونچی حویلی میں چھوڑ دو، گائے نے تجویز پیش کی۔
چوہدری کے پاس جگہ نہیں، میں نے سر ہلایا۔
حکومت سے مدد مانگو۔
حکومت کوشش کررہی ہے لیکن مشکل ہے۔
گائے نے عجیب نظروں سے دیکھا۔
میں نے پوچھا، پھر کیا ارادہ ہے؟
گائے نے مایوسی سے کہا،
ٹھیک ہے۔ بہہ جاتی ہوں۔