• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کورٹ نے ٹرمپ کے زیادہ تر ٹیرف کو غیرقانونی قرار دے دیا

امریکی اپیلز کورٹ نے صدر ٹرمپ کے زیادہ تر ٹیرف کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔

فیصلے کے خلاف امریکی سپریم کورٹ میں اپیل کی جاسکتی ہے۔ عدالت کی ٹرمپ انتظامیہ کواپیل دائرکرنے تک ٹیرف 14 اکتوبر تک برقرار رکھنے کی اجازت دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ امریکا کو تباہ کردے گا۔ تمام ٹیرف اب بھی نافذ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیرف پر فیصلہ سنانے والی اپیلز کورٹ غلط اور جانبدار تھی۔ امریکی سپریم کورٹ کی مدد سے ٹیرف کو قوم کےفائدے کے لیے استعمال کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید