• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغان شائقین بغیر ٹکٹ داخل، مخصوص دروازہ توڑ دیا

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ملکی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  افغان کرکٹ شائقین بغیر ٹکٹ کے داخل ہوگئے۔

اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ کے ساتھ شائقین کیلئے مخصوص دروازہ توڑ دیا گیا، شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے شائقین کیلئے الگ انکلوژر اور آنے جانے کے علیحدہ راستے مقرر کیے گئے تھے۔

شارجہ اسٹیڈیم میں آج سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور افغانستان  کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیموں کے شائقین کےلیے علیحدہ علیحدہ راستے مقرر کیے گئے تھے، جبکہ دونوں ٹیموں کے شائقین کے لیے ٹکٹس کے رنگ بھی الگ الگ  رکھے گئے۔

افغان شائقین کو نیلے رنگ کا ٹکٹ دیا گیا جبکہ پاکستان شائقین کو ہرے رنگ کا ٹکٹ ملا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید