غزہ میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں صبح سے اب تک 35 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں صبح سے اب تک 35 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں امداد کے منتظر 4 فلسطینی شہری بھی شامل ہیں۔
اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں لاکھوں افراد کو بےگھر کرنے کے منصوبے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
غزہ میں وزارتِ صحت نے بتایا کہ اسرائیلی کی جانب سے 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 63 ہزار سے زائد شہید اور 1 لاکھ 59 ہزار 490 فلسطینی اس جنگ میں زخمی ہوئے۔