لاہور میں موسلادھار بارش سے جناح اسپتال کی ایمرجنسی کی چھت ٹپکنے لگی، بارش کا پانی او پی ڈی سمیت مختلف وارڈز اور راہداری میں بھی آگیا۔
بارش کا پانی او پی ڈی سمیت مختلف وارڈز اور راہداری میں بھی آگیا۔
ایم ایس جناح اسپتال کے مطابق ایمرجنسی کی چھت پر بارش کے پانی کی نکاسی کا پائپ صحیح طریقے سے نہیں لگایا گیا تھا، اسپتال عملے نے فوری طور پر بارش کا پانی نکال دیا تھا۔
سیلاب کی صورتحال سے دوچار لاہور، شیخوپورہ، پھولنگر، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ اور کوٹ رادھا کشن سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔
لاہور کے علاقے نشتر ٹاؤن میں اب تک سب سے زیادہ 145 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات نے مون سون کا یہ اسپیل 2 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔