پی ٹی آئی رہنما بجاش خان نیازی کے اپنی ہی پارٹی کے سینئر رہنما حماد اظہر کے مقابلے میں سامنے آ گئے۔
رہنما پی ٹی آئی بجاش خان نیازی کا کہنا ہے کہ حماد اظہر نے 2013ء میں این اے 129 سے الیکشن لڑا، 2018ء میں وہ یہاں سے الیکشن جیتے کے بعد غائب ہو گئے، 9 مئی 2023ء کے بعد حماد اظہر پھر یہاں سے غائب ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ حماد اظہر اس حلقے میں خاندانی سیاست کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے اور اپنے کزن کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، کیا حلقے میں پی ٹی آئی کے پاس میاں اظہر خاندان کے علاوہ کوئی شخص نہیں؟
بجاش خان نیازی نے کہا کہ حماد اظہر کہتے ہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مجھے ٹکٹ دیا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی تو اڈیالہ میں کسی سے ملاقات نہیں ہو رہی، میں حلقہ این اے 129 سے تحریکِ انصاف کا حقیقی امیدوار ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ درخواست کرتا ہوں کہ تحریکِ انصاف کے کارکن مجھے ووٹ ڈالیں، حماد اظہر کارکنوں کی حق تلفی کر کے یہ سیٹ ن لیگ کو تحفے میں دے رہے ہیں۔