پاکپتن، اوکاڑہ، وہاڑی، ملتان، لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
شام یا رات میں بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔