فلسطینی اتھارٹی نے زور دیا ہے کہ امریکی حکومت فلسطینی صدر محمود عباس کا ویزا بحال کرے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ترجمان نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ دنیا کے ممالک فلسطینی صدر کا ویزا بحال کرانے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالیں۔
ترجمان نبیل ابو رودینہ نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے اس اقدام سے صرف کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب گزشتہ 24 گھنٹوں سے مشرق وسطیٰ اور ان مغربی ممالک سے رابطے میں ہیں جو بالخصوص اس معاملے سے براہ راست جڑے ہیں۔
یاد رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کو اگلے مہینے امریکا کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنی ہے۔