امریکا نے فلسطینی حکام کو اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت سے روکنے کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا آنے والے فلسطینی نمائندوں کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا، بلکہ پہلے سے جاری شدہ ویزوں کو بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ ہمارے مفاد میں ہے کہ فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن اور فلسطینی اتھارٹی کو وعدوں کی تعمیل نہ کرنے پر جوابدہ ٹھرایا جائے۔
امریکی انتظامیہ کی جانب سے مزید الزام لگایا گیا کہ فلسطینی اتھارٹی نے بین الاقوامی عدالت انصاف اور بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اپیل کرکے مزاکرات کی کوشش کو نقصان پہنچایا۔