• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل 2 فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں: مائیک ہیسن

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سہ ملکی سیریز میں مسلسل  2 فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کردیں۔

مائیک ہیسن نے سہ ملکی سیریز میں متحدہ عرب امارات کے خلاف کامیابی کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مسلسل دو فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں۔

فوٹو اسکرین شاٹ
فوٹو اسکرین شاٹ 

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ کچھ لوگ اس وقت بہت مشکل میں ہیں اور ہم ان کی حفاظت اور ہمت کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں افغانستان کو 39 رنز جب کہ  متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید