ملکی کھیلوں کے سامان کی مجموعی برآمدات 32 ماہ بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
کھیلوں کے سامان کی برآمدات کا حجم 3 کروڑ 89 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا۔
دستاویز کے مطابق جولائی میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 32.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کھیلوں کے سامان کی برآمدات کا حجم 3 کروڑ 89 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا، آخری بار اکتوبر 2022ء میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات 35.52 فیصد بڑھی تھیں۔
رواں سال اپریل میں برآمدات میں 22.86 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جولائی میں پاکستانی فٹبال کی برآمدات میں 44.70 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایک ماہ میں فٹبال کی برآمدات کا حجم 2 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزار ڈالرز رہا۔
دستاویز کے مطابق جولائی میں کھلاڑیوں کے دستانوں کی برآمدات میں 9.18 فیصد اضافہ ہوا۔
1 ماہ میں کھلاڑیوں کے گلوز کی برآمدات کا حجم 50 لاکھ 29 ہزار ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔