• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ جنوبی افریقا کی ریکی ٹیم کل لاہور پہنچے گی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کرکٹ جنوبی افریقا کی ریکی ٹیم کل صبح لاہور پہنچے گی اور پاکستان میں 3 وینیوز پر انتظامات کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقا کی ریکی ٹیم کو پی سی بی اور دیگر ادارے انتظامات پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اپنے دورے کے دوران جنوبی افریقی ریکی ٹیم لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد کا دورہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ساؤتھ افریقا سے سیریز کے لیے فیصل آباد میں میچ کرانے پر غور کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم نے اکتوبر نومبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جبکہ ساؤتھ افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے میچز کے لیے 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید