• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملے میں ایک اور فلسطینی صحافی شہید

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی صحافی کو شہید کر دیا۔

فلسطینی حکومتی میڈیا کے مطابق اتوار کو غزہ میں خاتون صحافی اسلام موحارب عابد اسرائیلی حملے میں شہید ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق خاتون صحافی اسلام موحارب عابد  فلسطین کے القدس الیوم سیٹلائٹ چینل کے لیے کام کرتی تھیں۔

ایک بیان میں حکومتی میڈیا آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم فلسطینی صحافیوں کو اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنانے اور شہید کرنے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ 

حکومتی میڈیا آفس نے کہا کہ ہم عالمی فیڈریشن آف جرنلسٹس، عرب جرنلسٹس یونین اور دنیا کے تمام ممالک کی صحافتی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ پٹی میں صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے خلاف ان منظم جرائم کی مذمت کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے النصر اسپتال پر حملے میں 5 صحافی شہید ہوئے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023ء میں جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تعداد 278 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید