• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرِ آئینہ: بےگانگی میں ہماری یہ عُمر بیت گئی ....

جمیل ادیب سیّد

بےگانگی میں ہماری یہ عُمر بیت گئی

زمانہ ہار گیا اور کہانی جیت گئی

اب اُس کے بعد کیا بتلائے، کون بچتا ہے

بتایا لوگوں نے ہر رنگ ہم پہ جچتا ہے

ہم اپنے آپ سے غافل تمام عُمر رہے

گو آئینے کے مقابل تمام عُمر رہے

نہ اپنے بارے میں سوچا کہ شخصیت کیا ہے

کہ مہ جبینوں میں اپنی بھی اہمیت کیا ہے

تمام عُمر کسی جستجو میں کھوئے رہے

کہ جاگتے ہوئے بھی سوئے سوئے رہے

ہمیں یہ رنگ، یہ مہکار ڈھونڈتی ہی رہی

یہ زندگی پسِ دیوار ڈھونڈتی ہی رہی

کُھلی ہے آنکھ تو حیرانیاں ہیں آنکھوں میں

اور اس کے ساتھ پشیمانیاں ہیں آنکھوں میں

حسین ہونے کا ہم کو گمان ہو سکتا

جو مہربان کبھی آسمان ہو سکتا