فلڈ ریلیف آپریشن میں جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کے لیے اعلیٰ سول ایوارڈ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فرقان احمد کے لیے اعلیٰ سول ایوارڈ اور ورثاء کے لیے 1 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دے دی۔
مریم نواز نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں عوام کی مدد کرتے ہوئے جان کا نذرانہ دینے والے حقیقی ہیرو ہیں۔
واضح رہے کہ فرقان احمد کینسر مریض ہونے کے باوجود 4 دن مسلسل فلڈ ریلیف ڈیوٹی کرتے رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقے گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔