• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ: سہ ملکی سیریز میں شائقین کیلئے نیا پروٹوکول جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شارجہ میں جاری سہ ملکی سیریز میں یو اے ای حکام نے شائقین کے لیے نیا پروٹوکول جاری کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ شائقین اپنی ٹیم کی حمایت کریں، مخالف ٹیم کے خلاف نعرے یا اشارے نہ کریں۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے ہدایت کی کہ شائقین اپنی نشستوں پر رہیں، دوسرے اسٹینڈ میں جانے سے گریز کریں، مخالف ٹیم کے شائقین کے قریب جا کر نعرے یا نامناسب اشارے کرنے سے بھی پرہیز کریں۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے دوران بھاگ دوڑ اور بےنظمی سے بچیں، اماراتی قوانین کا احترام کریں اور کھیل کی روح برقرار رکھیں۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید