• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: ڈیڈلائن ختم، تمام افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بلوچستان میں تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ طور پر واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہے۔

بلوچستان کی انتظامیہ کے مطابق صوبے بھر میں آج سے تمام افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا، مہاجرین کے خلاف کارروائی میں انتظامیہ، پولیس، لیویز اور ایف سی حصہ لے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے اب تک 42000 مہاجرین کو واپس اپنے وطن افغانستان بجھوایا گیا ہے، تمام مہاجرین کے خلاف جامع کارروائیاں کی جائیں گی اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

محکمۂ داخلہ کے مطابق بلوچستان میں 3 لاکھ 4 ہزار پی او آر کارڈ ہولڈرز ہیں جن میں 50 ہزار افغان مہاجرین 10 کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں، چاغی میں افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے لیے 4 کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید