محکمۂ داخلہ بلوچستان نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کا خدشہ ہے۔
محکمۂ داخلہ کے مطابق سیلاب سے جان و مال اور انفرا اسٹرکچر اور آبپاشی کے اثاثوں کو خطرہ ہے۔ کسی نہر، نہری راستوں اور نکاسی کے نظام میں کٹ لگانا اور رکاوٹ ڈالنا جرم ہے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ نصیرآباد اور سبی ڈویژن میں ایسے تمام اقدامات ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔ نہروں اور دریائی راستوں میں غیر مجاز کشتیاں چلانے اور سوئمنگ پر بھی پابندی عائد ہے۔
محکمۂ داخلہ نے سرکاری سطح پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور امدادی آپریشنز میں خلل ڈالنے کو بھی ممنوع قرار دیا ہے۔
محکمۂ داخلہ نے پولیس، لیویز اور محکمۂ آبپاشی کو احکامات پر عملدرآمد کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقصان پہنچانے پر وارنٹ کے بغیر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔