محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کےدوران سیالکوٹ میں101 ملی میٹر، گوجرانوالا میں 59، گجرات میں48 اور نارووال میں41 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لاہور میں14، مری اور راولپنڈی میں 12، 12 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالا، گجرات، مری، راولپنڈی، جہلم، منڈی بہاءالدین، لاہور اور قصور میں مزید بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، اٹک، چکوال، خوشاب، فیصل آباد، میانوالی، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔