بھارت میں محبوبہ کے فون کال نہ اٹھانے پر عاشق نے پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی۔
محبت میں انسان کچھ بھی کر بیٹھتا ہے، اس کی ایک انوکھی مثال حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے صارفین کو حیران اور محظوظ کر دیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان بڑے پلایئرز (Pliers) کے ساتھ بجلی کے کھمبے پر چڑھتا ہے اور چند لمحوں بعد تار کاٹ دیتا ہے، جس سے مبینہ طور پر اس کی محبوبہ کے گاؤں کی بجلی معطل ہوجاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق نوجوان اس لیے برہم تھا کہ اس کی گرل فرینڈ فون کالز کا جواب نہیں دے رہی تھی اور لائن مسلسل مصروف جا رہی تھی۔
بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کے بجائے نوجوان نے جذبات میں آکر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی اور میمز کا موضوع بن گئی۔
کچھ صارفین نے اسے اصلی فلمی عاشق قرار دیا، جبکہ دوسروں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پاور کٹ کو ایک نئی سطح پر پہنچا دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ بھائی کو چاہیے بالی ووڈ فلمیں کم دیکھے۔