سابق ایشین چیمپئن عراق نے اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026ء کوالیفائرز میں پاکستان کو بڑی شکست دے دی۔
کمبوڈیا اولمپک اسٹیڈیم میں گروپ جی میں کھیلے جانے والے میچ میں عالمی نمبر 58 عراق نے نمبر201 پاکستانی ٹیم کو 8۔1 کے بڑے مارجن سے شکست دی۔
پہلے ہاف میں سابق ایشین چیمپئن کا اسکور 1-0 تھا جبکہ دوسرے ہاف میں اس نے لگاتار 7 مزید گول کر کے پاکستانی ٹیم کو دباؤ کا شکار کر دیا۔
کوالیفائر میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 6 ستمبر کو میزبان کمبوڈیا کے خلاف جبکہ گروپ اسٹیج کا آخری میچ 9 ستمبر کو اومان کے خلاف کھیلے گی۔