• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کن بھارتی ڈیموں میں پانی میں اضافہ ہو رہا ہے؟ پی ڈی ایم اے نے تفصیلات جاری کر دیں

—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے بھارتی ڈیموں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق بھارت کے ڈیمز میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

انہوں نے بتایا ہے کہ بھارت کے پونگ ڈیم پر پانی کی سطح 1394.51 فٹ ہے اور مسلسل بلند ہو رہی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ پونگ ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 32 ہزار 595 کیوسک ہے اور اخراج 1 لاکھ کیوسک ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ دریائے ستلج پر واقع بھاکرا ڈیم میں پانی کی سطح 1679 فٹ ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ سطح کے قریب ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہریکے ہیڈ ورکس سے پانی کا اخراج 3 لاکھ 30 ہزار 677 کیوسک ہے، جبکہ بہاؤ میں اضافہ جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید