• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل امیچرز گالف چیمپئن شپ، انٹرنیشنل ایونٹ اور جے آر وردھنے ٹرافی میں پاکستان کو برتری حاصل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

64ویں نیشنل امیچرز گالف چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہو گئی، پہلے روز انٹرنیشنل ٹیم ایونٹ اور جے آر وردھنے ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو برتری حاصل ہے، جبکہ سری لنکن ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔

نیشنل امیچرز گالف چیمپئن شپ کا آغاز ڈی ایچ اے گالف کلب میں ہوا۔

پہلے روز انٹرنیشنل ٹیم ایونٹ اور جے آر وردھنے ٹرافی میں پاکستانی اور سری لنکن ٹیم کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، انٹرنیشنل ٹیم ایونٹ میں پاکستان اے ٹیم 4 اوور پار کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

پاکستان اے ٹیم نعمان الیاس اور حبیب ملک پر مشتمل ہے جنہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

سری لنکن ٹیم 10 اوور پار کے ساتھ دوسرے نمبر پر، پاکستان بی ٹیم 14 اوور پار کے ساتھ تیسری پوزیشن پر جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم 16 اوور پار کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

جے آر وردھنے ٹرافی میں بھی پاکستان اے ٹیم کو برتری حاصل ہے، 4 اوور پار کے ساتھ نعمان اور حبیب ملک پر مشتمل جوڑی لیڈ کر رہی ہے۔ سری لنکن ٹیم زیادہ اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکی اور 10 اوور پار کے ساتھ اس وقت دوسری پوزیشن پر ہے۔

جے آر وردھنے ٹرافی میں تیسری ٹیم پاکستان ’بی‘ ہے جو 14 اوور پار کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

امیچرز کیٹیگریز میں سعد حبیب ملک اور محمد شعیب 1 اوور پار کے ساتھ لیڈ کر رہے ہیں۔

سری لنکا کے دانوشا کمار اور پاکستان کے شاہ میر ماجد 3 اوور پار کے ساتھ دوسری پوزیشن پر جبکہ بنگلادیش کے شہاب الدین 4 اوور پار کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید