• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائرل ……

کوشش کے باوجود فیس بک اکاؤنٹ کی ریچ نہیں بڑھ رہی تھی۔

ابراہام لنکن کا ایک قول پوسٹ کیا، مگر کوئی ردعمل نہیں آیا۔

ٹالسٹائی کی تصویر میں بھی زیادہ دل چسپی نہیں لی گئی۔

کسی نے کہا، مشہور لوگوں کے ساتھ اپنی سیلفیاں پوسٹ کرو۔

سو اس نے ایک معروف دانش ور کے ساتھ اپنی سیلفی شیئر کی،

مگر اُسے اور دانش ور۔۔۔۔ دونوں کو یک

سر نظرانداز کر دیا گیا۔

جس سیلفی میں سیاست داں کے ساتھ تھا، وہ بھی جادو نہ جگا سکی۔

معروف صحافی والی سیلفی بھی کچھ کام نہ آئی۔

مگر پھر۔۔۔۔ایک سیلفی اچانک وائرل ہوگئی، لوگوں کو بھا گئی۔

ہزاروں لائیکس، درجنوں کمنٹس، دوستوں نے فون کرکے مبارک باد دی۔

یہ وہ سیلفی تھی۔۔۔۔

جس میں وہ ایک ٹک ٹاکر کے ساتھ تھا۔

تازہ ترین