آپ کے گھر میں پائیں باغ ہو اور اس میں درخت لگے ہوں تو بچے اس پر ٹری ہاؤس بنانے کا لطف اٹھاسکتے ہیں۔ یہ بہت عمدہ تفریح ہوتی ہے۔ چھوٹا سا ٹری ہاؤس جس میں شادی بچے پوری طرح کھڑے بھی نہ ہوسکتے ہوں لیکن وہاں وہ اپنی مرضی کے کھیل کھیلتے ہیں ،کتابیں پڑھتے ہیں ااور جانور بھی پالتے ہیں۔
ٹری ہاؤس اس قدر مقبول ہے کہ شاہ رخ خان نے تو اپنے بیٹے کو خودٹری ہاؤس بنو اکر دیا۔ شا ہ رخ خان جب اپنی فلم “رئیس” کی پروموشن میں مصروف تھے تو اسی مصروفیت میں انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کو ایک انوکھا تحفہ یعنی ابرام کو اپنے فارم ہاؤس پر ایک “ٹری ہاؤس” بنا کر دیاتھا۔ شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر بھی بیٹے کے لیے تیار کیا جانے والے “ٹری ہاؤس ” کی تصوریں شئیر کی تھیں۔
دنیا کا سب سے بڑا ٹری ہاؤس اس ٹری ہاؤس کی تمام منزلوں پر رہنے کے قابل جگہ کی پیمائش کی جائے تو وہ 3000 مربع میٹر ہو گی۔ اس ٹری ہاؤس کی چار منزلیں ہیں۔ تین منزلوں کے بعد چوتھی منزل پنٹ ہاؤس کی طرح ہے۔ جغرافیہ دان اور فوٹو گرافر چک سوتھلینڈ کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ٹری ہاؤس ہے۔ 97 فٹ اونچا یہ ٹری ہاؤس کراس ویل، ٹیننسی میں واقع ہے۔
اس ٹری ہاؤس کو 6 درختوں سے سہارا دیا گیا ہے۔ اس ٹری ہاؤس میں 80 کمرے، ایک باسکٹ بال ہوپ، چرچ اور بیل ٹاور بھی ہیں۔ اس ٹری ہاؤس کو 14 سال سے زیادہ عرصے میں بنایا گیا۔ اس پر 12000 ڈالر کی لاگت آئی۔ 2012ء میں ایک فائر مارشل نے فائرکوڈز کیخلاف ورزی پر اسے بند کر دیا۔ آج کل ایک بار پھر اسے کھلوانے کیلئے ایک پیٹشن دائر کی گئی ہے، جس پر 2000 افراد نے دستخط کئے ہیں۔
جبکہ فرانس میں ایک ٹری ہاؤس بہت مشہور ہے ۔ جنوبی فرانس کے علاقے لی پیان میڈوک میں واقعہ یہ گول ٹری ہاؤس اپنی مثال آپ ہےاور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کسی کی ملکیت نہیں بلکہ ایک کمپنی ماحولیاتی تعطیلات کے خواہشمند افراد کو کرائے پر رہنے کے لیے دیتی ہے تاکہ وہ قدرتی مناظر اور ماحول میں رہ کر لطف اندوز ہوسکیں۔
برطانیہ کے ایک شخص نے بیٹی کی محبت میں گھر کے لان میں ٹری ہاؤس بنا ڈالا ‘ جسے ایک مقابلے میں 2017کےبہترین گھرکاایورڈ ملا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینتالیس سالہ بینیڈکٹ کی تیرہ سالہ بیٹی ایلسی نے پاپاسےایک ٹری ہاؤس بنانے کی فرمائش کی تھی ‘ جس پر والد نے مشروم کی شکل کے اس انوکھے شیڈ ہاؤس کی تعمیر کی ۔
بینیڈکٹ کے مطابق ابتدا میں انہوں نے بیٹی کوسمجھانے کی کوشش کی مگر جب ایلسی نےاپنے جیب خرچ سے بچائے ہوئے پانچ سوپاؤنڈانہیں دیے تو پھر انہوں نے بیٹی کے شوق کو دیکھتے ہوئے اس کی خواہش کے آگے ہتھیار ڈال دیے۔انہوں نے گھر کے لان میں مشروم ٹری ہاؤس بنایا جس کی تعمیر میں لگ بھگ ایک ہزار پاؤنڈ خرچ ہوئے اور ا نکے اس شاہکار نے مقابلے میں شریک تین ہزار دیگر ٹری ہاوسز کو شکست دے کر2017 کے بہترین ٹری ہاؤس کا اعزاز اپنے نام کیا۔مقابلہ جیتنے پر بینڈیکٹ اور ایلسی کو ایک ہزار پاؤنڈ کی انعامی رقم‘ ایک بڑا تاج اور سرٹیفیکٹ ملا ہے‘ تاج انہوں نے اپنے ٹری ہاؤس کی چھت پر نصب کردیا ہے۔
ٹری ہاؤس کیسے بنایا جائے ؟ اپنے درخت کا انتخاب کریں
اگر آپ ایک ٹری ہاؤس تعمیر کرنے جارہے ہیں تو، آپ کو ایک صحت مند اور مضبوط درخت کا انتخاب کرنا ہوگا۔تاکہ ٹری ہاؤس کو سپورٹ مل سکے جس کیلئے8X8انچ کے گھر کے لئے، کم سے کم 12 انچ قطر والے تنے والے درخت کی ضرورت ہوگی۔
اس کیلئےصنوبر، بلوط، میپل اور سیب کے درخت موزوں ہوتےہیں۔ بہتر یہی ہے کہ ٹری ہاؤس بنانے سے پہلے اچھی طرح معائنہ کرلیں۔ ایک آئیڈیل درخت میں درج ذیل خصوصیات ہونی چاہئیں۔
* مضبوط شاخیں
* اس کی جڑیں بہت گہرائی تک موجود ہوں
* اس میں کسی قسم کی بیماری یا کمزوری نہ ہو
ٹری ہاؤس پروجیکٹ کیلئے مقامی طور پر قانون موجود ہوںتو اس پر عمل کریں تاہم، اس کی مضبوطی اور پائیداری کیلئے کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں۔
اس ضمن میں اپنے پڑوسیوں سے بھی صلاح لے تو مضائقہ نہیں کینوکہ ہوسکتا ہے کہ ٹری ہاؤس اتنی بلندی پر ہو جس سے ان کے گھر کے اندر نظر پڑتی ہو،یا ٹری ہاؤس کو سپورٹ دینے کیلئے ان کی دیواروں تک موٹی رسیوں کولے جانا ہو۔
اب جب آپ ٹری ہاؤس بنانے کیلئےتیار ہیں تو اپنے لیے ایک ڈیزائن منتخب کرلیں اس کیلئے آپ انٹرنیٹ کی مدد لے سکتے ہیں۔ اگر آپ کےپاس انجینئرنگ کی معلومات ہے تو آپ خود بھی ڈیزائن تیار کرسکتے ہیں۔ اس ضمن میں آپ کو بالکل صحیح تناسب میں پیمائش کرنی ہوگی۔
ٹری ہاؤس بناتے وقت اس بات کا بھی خیال رکھنا ہوگا کہ درخت کی شاخیں بھی پھلتی پھولتی ہیں تو ان کیلئے بھی آپ کو جگہ رکھنی ہوگی۔ اس کیلئے آپ جس درخت پر ٹری ہاؤس بنارہے ہیں اس کی مکمل معلومات حاصل کرنی ہوگی کہ اس کی ہیئت میں کب اور کتنی تبدیلی آتی ہےا ور اس کی نمو کی شرح کیاہے؟
پھر آپ کو سپورٹ کے طریقہ کار کا فیصلہ کرنا ہوگا کہ اسے سہارا دینے کیلئے آپ کو کتنے ستون لگانے ہوں گے کیونکہ ہوا چلنے سے ٹری ہاؤس جھول سکتاہے۔ آپ بولٹ بھی لگاسکتے ہیںجو زمین میں گاڑ کر ٹری ہؤس تک لے جا سکتے ہیں ۔ اس کیلئے آپ کو باقاعدہ مٹیریل کی ضرورت ہوگی۔
ایک اور طریقے کے مطابق آپ کو ٹری ہاؤس شاخوں پر ایستادہ کرکے اسے رسیوں، کیبلزاور زنجیروں سے سپورٹ دینی ہوگی۔ ٹری ہاؤس میں داخ ہونے کیلئے آپ کو سیڑھیاں بنانی ہوں گی جو رسیوں کی بھی ہوسکتی ہیں اور لکڑی کی بھی۔