• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان شرکت نہیں کرے گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان شریک نہیں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میگا ایونٹ کی بھارت میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوگا، ویمنز ٹیم کی کپتان یا کوئی اور نمائندہ بھارت نہیں جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ سے متعلق کسی بھی تقریب یا سرگرمی کا حصہ نہیں ہوگا۔

آئی سی سی نے 30 ستمبر کو گوہاٹی میں بھارت اور سری لنکا کے میچ کے موقع پر گرینڈ افتتاحی تقریب کا اعلان کیا ہوا ہے۔

آئی سی سی ایونٹس میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن اور پریس کانفرنس کی بھی روایت ہے۔

ہائی برڈ ماڈل کے تحت میگا ایونٹ پاکستان ویمنز ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی، ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈولڈ ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید