• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی سدرن کا آج سحر میں گیس بند نہ کرنے کا فیصلہ

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) نے آج شب برات پر سحر کے اوقات میں گیس بند نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق آج سندھ اور بلوچستان میں آج صبح 3 بجے سحری کے وقت گیس بند نہیں ہوگی۔

سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، اس کے علاوہ پورا دن گیس کی فراہمی معمول کے مطابق رہے گی۔

کمپنی نے گھریلو صارفین سے اپیل کی ہے کہ گیس فراہمی کے اوقات میں اگر پریشر سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو تو 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 1199 پر شکایت درج کرائیں، جہاں عملے کو فوری کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید