• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارلی وارننگ کیلئے قرض ملا، مگر حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کیے: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرتے، راستے تلاش کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں آبی وسائل کے تحفظ پر سیمینار سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ مسائل کا حل بھی عوام کے سامنے رکھیں، ہم پوائنٹ اسکورنگ نہیں راستے تلاش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے پاس ماہرین کی کمی نہیں دیانت کی کمی ہے۔

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ 2017 ءمیں پاکستان کو ارلی وارننگ کے لیے قرض ملنا شروع ہوا مگر حکومتوں نے ارلی وارننگ کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے، سسٹم نہ لگانے کے ذمے داران کا تعین کیا جانا چاہیے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پانی کے بحران سے متعلق تجاویز اور حل دیں، پانی سے متعلق ہمیں مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ مشکل دنوں میں بھی ہم نے اپنے دشمن کو شکست دی۔

قومی خبریں سے مزید