• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ دفاع: گورنر سندھ نے شہداء کے اہلِ خانہ کو شیلڈز دیں

گورنر سندھ کامران ٹیسوری یومِ دفاع کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں—’جیو نیوز‘ گریب
گورنر سندھ کامران ٹیسوری یومِ دفاع کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں—’جیو نیوز‘ گریب

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ یومِ دفاع شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں یومِ دفاع کی تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں شہدائے وطن کے اہلِ خانہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق تقریب میں سعودی عرب، یو اے ای، کویت، ترکیہ، چین، روس کے قونصل جنرلز نے شرکت کی۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ تقریب میں بنگلا دیش، افغانستان، ملائشیاء، قطر کے قونصل جنرلز بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں شہداء کے اہلِ خانہ کو شیلڈز بھی دی گئیں۔

اپنے خطاب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہداء پر فخر ہے، ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

گورنر سندھ کی جشن عیدِ میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد

اس سے قبل گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کی میمن مسجد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پوری قوم کو جشن عیدِ میلاد النبی ﷺ مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ عیدِ مبلادالنبی ﷺ کے موقع پر پولیس اور رینجرز نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کو سیکیورٹی پر شاباش دیتا ہوں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ملک میں سیلاب کی صورتِ حال ہے، بھارت اپنی آبی جارحیت سے باز نہیں آ رہا، مخیر حضرات آگے بڑھیں اور متاثرین کی مدد کریں، ہم شہداء کی قربانیوں کو بھی نہیں بھول سکتے۔

قومی خبریں سے مزید