غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 21 ہو گئی۔
غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 5 فلسطینی بھوک کی شدت سے انتقال کر گئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھوک کی شدت سے انتقال کرنے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں ابتک غذائی قلت سے مجموعی طور پر 387 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 138 بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے مار کر متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔