• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیری رحمٰن کا آٹا اور سبزیاں مہنگی بیچنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے آٹا اور سبزیاں مہنگی بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوز عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، ہزاروں لوگ سیلاب میں سب کچھ کھو چکے ہیں۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ اب منافع خوروں کی طرف سے آٹا اور سبزیاں بھی مہنگا کر دینا ظلم ہے، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ مصنوعی ہے، مافیا کو بے نقاب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے، حکومت آٹے کی قیمتوں پر فوری کنٹرول کرے، سیلاب متاثرین کو سستا آٹا دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے فوری سبسڈی اور آٹے کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنائی جائے، آٹے کی قیمتوں میں بےتحاشا اضافہ متاثرہ علاقوں میں خوراک کا بحران پیدا  کر سکتا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عوام آٹے کے لیے ترس رہے ہیں، حکومت مداخلت کرے اور آٹے کی فراہمی یقینی بنائے۔

قومی خبریں سے مزید