• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ ٹی20، افتتاح کل، ٹیمیں تیار، گہما گہمی عروج پر

ایشیا کپ ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا، افتتاحی میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔

دبئی میں ایشیا کپ کی گہما گہمی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے، شریک ٹیمیں دبئی اور ابوظبی میں پریکٹس میں مصروف ہیں۔

دبئی میں بھارت اور یو اے ای نے پریکٹس سیشنز کیے جبکہ ابوظبی میں عمان، ہانگ کانگ اور بنگلہ دیش نے میدان سنبھالا۔

ایونٹ کے لیے پاکستان ٹیم اپنی تیاریوں کا آغاز 10 ستمبر سے کرے گی، ٹرافی کی رونمائی افتتاحی روز دوپہر میں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔

اس کےساتھ کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی ہوگی، اُسی دن ابوظبی میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان کا پہلا میچ 12ستمبر کو عمان کے خلاف ہوگا جبکہ بڑا مقابلہ 14 ستمبر کو بھارت سے ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید