اگست 2025 میں ورکرز کی ترسیلات زر بڑھ کر 3.1 ارب ڈالر رہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق ترقی کے لحاظ سے ترسیلات زر میں 6.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں میں ورکرز کے ترسیلات زر میں 7.0 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 73 کروڑ 67 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 64 کروڑ 29 لاکھ ڈالر ورکرز ترسیلات رہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق برطانیہ سے 46 کروڑ 34 ڈالر، امریکا سے 26 کروڑ 73 لاکھ ڈالر اور یورپی ممالک سے 43 کروڑ ڈالر سے زائد کی ترسیلات ملک بھیجی گئیں۔
مجموعی طور پر مالی سال 2026 کے پہلے دو ماہ کے دوران 6.4 ارب ڈالر موصول ہوئے جو گذشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملنے والی 5.9 ارب ڈالر ترسیلات سے 7.0 فیصد اضافہ ہے۔