چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پنجاب میں 42 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پنجاب میں 42 لاکھ افراد سیلاب سےمتاثر ہوئے ہیں، یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی فصلیں تباہ ہوگئیں، ہم سب کے ساتھ ہیں، نیشنل ایکشن پلان کی طرح نیشنل ایکشن پلان فار سیلاب بھی بنایا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ سیاست سے بالاتر ہوکر سب کی مدد کریں۔