• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتزازاحسن کوئی ڈریکولاہیں کہ میں ان سے خوفزدہ ہوں،چوہدری نثار

اسلام آباد( طاہر خلیل) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بدھ کو سینئر صحافیوں کے گروپ سے ملاقات کے دوران مختلف قومی اور سیاسی امور پر غیر رسمی بات چیت کی، اعتزاز احسن کے ریمارکس کے جواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ اعتزاز احسن کوئی ڈریکولاہیں کہ میں ان سے خوف زدہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک ایسے لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں جو کسی پراپرٹی یا گیس ٹائیکون کے پروردہ اور آلہ کار  ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ  اگر کوئی شخص اپنی حیثیت یا کردار کے بارے میں کسی غلط فہمی یا خوش فہمی کا شکار ہو تو اس پر صرف افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔ 
تازہ ترین