پاکستانی فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ کو سب سے مشکل بیٹر قرار دے دیا۔
حال ہی میں شاہین آفریدی نے برٹش پاکستانی یوٹیوبر نبیل مسرت کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر، پاکستانی کرکٹ سمیت مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دورانِ انٹرویو فاسٹ بالر سے مشکل ترین بلے باز سے متعلق سوال پوچھا گیا۔
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہین آفریدی نے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی پر جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ہاشم آملہ کو ترجیح دے دی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہاشم آملہ کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے کھیلے ہیں وہ ایک سخت حریف ہیں۔ میں نے ان کے خلاف انگلینڈ میں وائٹلٹی بلاسٹ میں بھی پرفارم کیا، جو کہ ایک T20 ٹورنامنٹ ہے مجھے لگا کہ وہ بہت اچھے بلے باز ہیں۔
میزبان کے ایک اور سوال کہ کیا ہاشم آملہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے بھی زیادہ مشکل بلے باز ہیں تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی ایک مختلف کھلاڑی ہیں لیکن ہاشم بھائی سب سے مشکل ہیں۔