• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پُرتشدد مظاہرے، نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی مستعفی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے پرتشدد ہنگاموں کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 

ان کے معاون پرکاش سلول نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرِاعظم کے استعفے کے بعد ملک ایک نئی سیاسی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگیا ہے۔

نیپال میں نوجوان سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی اور کرپشن کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، پیر کو پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 20 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوئے تھے، مظاہرین نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی تو پولیس نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔

کشیدگی کے باعث دارالحکومت کٹھمنڈو اور دیگر شہروں میں کرفیو لگادیا گیا تھا۔ مظاہرین نے کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیپالی کانگریس کے مرکزی دفتر اور کئی نامور سیاستدانوں کی رہائش گاہوں پر دھاوا بولا۔ 

اولی نے استعفے سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلایا تھا اور کہا تھا کہ تشدد کسی کے بھی مفاد میں نہیں، مسائل کا حل صرف پُرامن مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

ادھر نیپال سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں ہنگامی صورتحال کے باعث کٹھمنڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو فوری طور پر بند کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید